انکولہ:13؍فروری (ایس اؤ نیوز)انکولہ سمیت اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات کی مندروں میں ہورہی چوری کو لے کر انکولہ پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کرتےہوئے عدالت میں پیش کیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت بیلمبار کے مکین وویکانند درگیا کھاروی (23) کی حثیت سے کیی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس ملزم وویکانندنے پوچھ تاچھ کے دوران قبول کیا ہے کہ وہ تعلقہ کے مختلف مقامات پر چوری کی وارداتوں کوشامل تھا۔ ہارواڈ دیہات کی شری درگا دیوی مندر، ہونےبیل دیہات کی شری بومیا مانیبیر مندر، کوگرے دیہات کی شری بومیا مندراور وندگی دیہات کی شری ہوناراکا مندر میں ہوئی چوری کی وارداتوں میں اس کے ملوث ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ملزم وویکانند سے 60ہزار روپئے مالیت کا ایک سونے کا منگل سوترا، ایک جوڑے آویزے ، سونےکی چین اور عطیہ ڈبے سے چوری ہوئے 200روپئے نقد ضبط کرنے کے بعد عدالت میں پیش کئے گئے ہیں ، معاملے کو لے کر پولس مزید جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔ ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج اور ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ، کاروار ڈی وائی ایس پی اروند کلگوجی کی رہنمائی میں انکولہ تھانہ سی پی آئی کرشنانند نایک، پی ایس آئی سنپت ای سی ، پریمن گوڈا پاٹل ، موہن داس شنئی ، منجوناتھ ، گروراج، شریکانت ، جگدیش وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔